ولایت پورٹل: ایک جوان،آیت اللہ شیخ حسن علی نخودکی اصفہانی کے پاس آیا اور کہا:"میری زندگی میں تین ایسے بند تالے( مشکلات) ہیں جنہیں کھولنے کیلئے مجھے آپ سےتین چابیاں چاہیئے۔وہ تین بند تالے(مشکلات) درج ذیل ہیں:
1۔میری زندگی کا پہلا بند تالا یہ ہے کہ میری ایسی جگہ شادی ہوجائے جس سے مجھے پچھتانا نہ پڑے۔
2۔میری زندگی کا دوسرا بند تالا یہ ہے کہ میرے کاروبار و روزگار میں برکت ہو اور مجھے کسی کے سامنے ہاتھ پھیلانا نہ پڑے۔
3۔ میری زندگی کا تیسرا بند تالا یہ ہے کہ جب میں اس دنیا سے جاؤں(مروں) تو خیر پر میرا خاتمہ ہو۔
آیت اللہ نخودکی(رح) نے جواب دیا:’’پہلا بند تالا کھولنے کیلئے، نماز ،اول وقت میں پڑھا کرو۔دوسرا بند تالا کھولنے کیلئے بھی نماز ،اول وقت میں پڑھا کرو۔ اور تیسرا بند تالا کھولنے کیلئے بھی نماز ،اول وقت میں پڑھا کرو"۔
جوان نے تعجب کے ساتھ کہا:ایک چابی سے تین تالے؟!!
آیت اللہ نخودکی نے فرمایا:’’اول وقت میں نماز پڑھنا، شاہ کلید (Super Key) ہے۔ جس سے تمام بند تالے کھل جاسکتے ہیں۔یعنی اول وقت میں نماز پڑھنا،تمام مشکلات کا حل ہے۔
واقعا نماز ایک انمول الھی خزانہ ہے جسکی اول وقت میں توجہ کے ساتھ ادائیگی، ہماری بہت سی مادی اور تمام معنوی مشکلات کا یقینی حل ہے۔
اللہ تعالیٰ ہمیں اول وقت میں توجہ کے ساتھ نماز قائم کرنے کی توفیق عطا فرمائے!
تمام بند تالوں کی ایک چابی
آیت اللہ نخودکی نے فرمایا:’’اول وقت میں نماز پڑھنا، شاہ کلید (Super Key) ہے۔ جس سے تمام بند تالے کھل جاسکتے ہیں۔یعنی اول وقت میں نماز پڑھنا،تمام مشکلات کا حل ہے۔واقعا نماز ایک انمول الھی خزانہ ہے جسکی اول وقت میں توجہ کے ساتھ ادائیگی، ہماری بہت سی مادی اور تمام معنوی مشکلات کا یقینی حل ہے۔

wilayat.com/p/2473
متعلقہ مواد
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین