Code : 2223 93 Hit

سعودی عرب کے شہر جدہ کے ریلوے اسٹیشن پر ہولناک آتش زدگی

سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہائی اسپیڈ ٹرین ریلوے اسٹیشن پر اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہوگئے اور وسیع پیمانہ پر مالی نقصان ہوگیا۔

ولایت پورٹل:اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے شہر جدہ کے ریلوے اسٹیشن پر  اچانک خوفناک آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہوا ہے، اطلاعات کے مطابق جدہ میں ہائی اسپیڈ ٹرین ریلوے اسٹیشن پر اچانک آگ بھڑک اُٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ بلند شعلوں میں تبدیل ہوگئی جس کے باعث آسمان پر کالے بادل چھا گئے،خوش قسمتی سے حادثے کے وقت اسٹیشن پر لوگوں کی تعداد معمول سے کم تھی،ریسکیو ادارے، سول ڈیفنس اور طبی ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کاموں کا آغاز کیا اور 6 گھنٹے کی مسلسل مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا ہے جس کے لیے سعودی فوج کے ایک ہیلی کاپٹر کی بھی مدد لی گئی،ایمبولینس کے ذریعے 5 زخمیوں کو اسپتال لایا گیا ہے جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے، 4 زخمیوں کو جائے وقوعہ پر ہی طبی امداد فراہم کی گئی، آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے حکومت نے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम