Code : 3495 7 Hit

بنگلہ دیش میں روہنگیا مسلمانوں کے کیمپ میں آتشزدگی

بنگلہ دیش کے حکام نے اتوار کو بتایا کہ کاکس بازار کے علاقے میں واقع روہنگیا مسلمانوں کے پناہ گزین کیمپ میں ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں دوسری بار آگ لگی ہے۔

ولایت پورٹل:انا طولی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیشی حکام کے مطابق بنگلہ دیش کے جنوبی کاکس بازار علاقے میں واقع روہنگیا پناہ گزینوں کے سب سے بڑے کیمپ میں مقامی وقت کے مطابق رات کے تقریبا 1 ایک بجے آگ لگی۔
بنگلہ دیش کے مقامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ متعدد مساجد سمیت تقریبا 20  شیڈ نذر آتش ہوگئے اور یہ آگ 100 سے زائد مہاجر خیموں تک پھیل گئی۔
بنگلہ دیشی فائر برگیڈ کے ایک عہدہ دار محمد امداد الاسلام کا کہنا ہے کہ آگ کی اس واردات میں ابھی تک کسی کے زخمی ہونے یا ہلاکت کی اطلاع موصول  نہیں ہوئی ہے۔
کیمپ کے ایک رہائشی نے اناتولی کو بتایا کہ آگ سےاب تک 20 سے زیادہ خیموں اور متعدد مساجد کو نقصان پہنچا ہے اور درجنوں دیگر خیموں کو بھی جزوی نقصان پہنچا ہے۔
یادرہے کہ گذشتہ ہفتے منگل کو کاکس بازار کے علاقے میں واقع روہنگیا پناہ گزین کیمپ میں لگنے والی آگ سے 670 سے زیادہ شیڈوں کو نقصان پہنچا تھا۔
واضح رہے کہ آتشزدگی کی یہ دو وارداتیں ایسے وقت میں رونما ہوئی ہیں جبکہ کاکس بازار کے علاقے میں واقع روہنگیا پناہ گزین کیمپ میں کورونا وائرس کے پہلے کیس نے کیمپ کے رہائشیوں کی حالت زار پر تشویش پیدا کردی تھی۔
قابل ذکرہے کہ جنوبی بنگلہ دیش میں ایک ملین سے زیادہ روہنگیا مسلمان پناہ گزین کیمپوں میں مقیم ہیں۔
 

0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम