Code : 1342 13 Hit

سری لنکا میں جاری کشیدگی کے دوران مسلمانوں کی درجنوں دکانیں اور املاک نذر آتش

سری لنکا میں دو روز سے جاری کشیدگی میں مسلمانوں کی درجنوں دکانوں اور املاک کو نذر آتش کر دیا گیا ہے۔

ولایت پورٹل:سی این این  کی رپورٹ کے مطابق  سری لنکا میں دہشت گردانہ حملوں کے بعد مسلمانوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، سری لنکا میں دو روز سے جاری کشیدگی میں مسلمانوں کی درجنوں دکانوں اور املاک کو نذر آتش کر دیا گیا ہے، اطلاعات کے مطابق سری لنکا کے گاؤں نیگومبو میں کیتھولک عیسائیوں کے ایک گروہ نے معمولی تلخ کلامی کے بعد مقامی مارکیٹ میں واقع مسلمانوں کی دکانوں میں تھوڑ پھوڑ کی اور گاڑیوں کو نذر آتش کردیا گیا، سری لنکا کی آرمی کے انٹیلی جنس اہلکار نے سی این این سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جھگڑا اس وقت شروع ہوا جب کیتھولک عیسائیوں کے ایک گروہ نے مسلمان رکشہ والے سے تلاشی دینے کا مطالبہ کیا جس پر بات تلخ کلامی تک جا پہنچی،مسلم کش فسادات میں دو دکانوں کو مکمل طور پر نذر آتش کردیا گیا جب کہ درجن بھر گاڑیوں کو آگ لگادی گئی اسی طرح 10 سے زائد دکانوں میں تھوڑ پھوڑ کی گئی، مسلمان آبادی خوف زدہ ہو کر تھانوں میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئی۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम