Code : 3480 86 Hit

نیویارک کے چوراہے پر ٹرمپ کی ڈیتھ کلاک نصب

ایک امریکی فنکار نے نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر "ٹرمپ کی موت کا گھنٹہ" کے نام سے ایک گھڑی لگا دی ہے۔

ولایت پورٹل:ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ  کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  جنھیں کورونا کے خلاف اپنی پالیسیوں کی وجہ سے وسیع پیمانے پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، اسی سلسلہ کی ایک کڑی  یہ بھی سامنے آئی ہے کہ ایک امریکی فنکار نےیہ ظاہر کرنے کے لئے کہ اگر وائٹ ہاؤس نے وقت پر کام کیا ہوتا تو ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد کم ہوجاتی نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر "ٹرمپ کی موت کا گھنٹہ" کے نام سے ایک گھڑی لگا دی ہے ۔
واضح رہے کہ امریکی دستاویزی فلم ساز یوجین جارکی نے نیویارک کے قلب میں "ڈیتھ واچ"  نصب کی ہے تاکہ ٹرمپ کی جانب سے کورونا بحران پر بد انتظامی کے خلاف احتجاج کیا جائے۔
یادرہے کہ نئے کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد کے لحاظ سے ریاستہائے متحدہ پہلے نمبر پر ہے۔
امریکہ میں نئے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے ایک تہائی سے زیادہ افراد کی شناخت ہوئی ہے۔



0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین