Code : 3259 88 Hit

آیت اللہ سید جعفر کریمی کے انتقال پر رہبر معظم تعزیتی پیغام

رہبر معظم حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فقیہ بزرگوار آیت اللہ آقائے حاج سید جعفر کریمی کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

ولایت پورٹل:رہبر معظم کے تعزیتی پیغام کا متن حسب ذيل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
فقیہ بزرگوارمرحوم آیت اللہ آقائے حاج سید جعفر کریمی رضوان اللہ علیہ کے انتقال پر مرحوم کے محترم خاندان، دوستداروں اور شاگردوں کو تعزیت پیش کرتا ہوں۔ یہ بزرگ عالم دین نجف اشرف میں حضرت امام راحل (رہ) کے قیام کے دوران ان کے قریبی علمی حلقہ کے فضلاء میں شامل تھے، انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد بھی ان کی گرانقدر خدمات کا سلسلہ جاری رہا ،حضرت امام (رہ) کی رحلت کے بعد وہ قم ميں میرے ساتھیوں اور معاونین میں شامل ہوگئے اور میں نے کئی برسوں تک ان کی خدمات سے استفادہ کیا۔
اللہ تعالی کی بارگاہ سے مرحوم کے لئے رحمت ، مغفرت اور درجات کی بلندی طلب کرتا ہوں اور اللہ تعالی مرحوم کو اپنے اجداد طاہرین کے ساتھ محشور فرمائے۔
مہر

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین