Code : 2879 76 Hit

جنرل قاسم سلیمانی کے قریبی ساتھی دہشتگردانہ حملے میں شہید

ایران کے جنوب مغربی علاقہ میں عوامی رضا کار فورس بسیج کے کمانڈر اور جنرل قاسم سلیمانی کے قریبی ساتھی دہشتگردانہ حملے میں شہید ہو گئے۔

ولایت پورٹل:اسلامی جمہوریہ ایران کے جنوب مغربی شہر دارخوین میں عوامی رضا کار فورس بسیج کے کمانڈر دہشتگردانہ حملے میں شہید ہو گئے،آج صبح ''دارخوین'' نامی شہر میں عوامی رضاکار فورس بسیج کے کمانڈر عبدالحسین مجدمی اپنے گھر کے سامنے دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہوئے،سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی خوزستان کی پبلک ریلیشن کے ڈائریکٹر محمدرضا نعمتی کا کہنا ہے کہ ابھی تک کسی گروہ نے اس دہشتگردانہ حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے، واضح رہے کہ عبدالحسین مجدمی مدافعان حرم اور شہید جنرل قاسم سلیمانی کے قریبی ساتھیوں میں سے تھے۔
تسنیم

0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम