فرانس کے معروف اخبار کے پہلے صفحہ پر بن سلمان کا کارٹون شائع

فرانسیسی کارٹونسٹ نے سعودی ولی عہد کا کارٹون بنا کر فرانس کی جانب سے یمن میں سعودی عرب کو اسلحہ کی فراہمی کا مذاق اڑایا ہے۔

ولایت پورٹل:سب سے مشہور فرانسیسی کارٹونسٹ ژان پلاانکو  کے ذریعہ بنا ئے گئے کارٹون میں ، سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کو فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے ہاتھوں نے  اسلحہ لیتے  ہوئے دکھایا گیا ہے۔
اس کارٹون میں  سعودی ولی عہد میکرون سے کہتے ہیں کہ میرے پاس اس فنڈ میں آپ کو دینے کے لئے رقم نہیں ہے لیکن اسلحہ کے بدلہ میں میں آپ کو  سلفی گروپوں کو دے سکتا ہوں۔
قابل ذکر ہے کہ فرانس دنیا میں تیسرا سب سے بڑا اسلحہ برآمد کنندہ ہےاور سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات فرانسیسی ہتھیاروں کے اصلی صارف ہیں۔
یادرہے کہ فرانسیسی حکومت کو قانون نافذ کرنے والے اداروں اور کچھ سیاست دانوں نے سعودی عرب کو اسلحہ بیچنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے اس لیے کہ  سعودی عرب یمن جنگ میں ان ہتھیاروں کا استعمال کرتا ہے۔
 
 


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین