Code : 4356 2 Hit

بغداد میں گرین زون کے قریب دھماکہ

عراقی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ بغداد میں "گرین زون" سے دھماکے کی آواز موصول ہونے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے میں داخل ہونے والے ایک راستے کو گھیرے میں لے لیا۔

ولایت پورٹل:شفق نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراقی ذرائع نے آج (منگل) کو اطلاع دی ہے کہ سکیورٹی فورسز کے ایک دستے نے "گرین زون" میں داخل ہونے والے ایک راستے کو گھیرے میں لیا ہے،رپورٹ کے مطابق دھماکے کی آواز سنتے ہی سکیورٹی فورسز نے فوری طور پر "القادسیہ" علاقے سے گرین زون میں داخل ہونے والے راستے کو گھیر لیا، دھماکے کے بعدماہریں کی ایک ٹیم کو فوری طور پر جائے وقوع پر بلایا گیا تاکہ اس کی وجہ معلوم کی جا سکے ۔
الدجلہ نیوز ویب سائٹ نے بھی لکھا ہے کہ  گرین زون کے قریب نامعلوم چیز پھٹی ہے  لیکن دھماکے کی وجہ سے کوئی زخمی نہیں ہوا ہے، شفق نیوز کی خبر کے مطابق  گرین زون کے متوازی پل کے قریب ام الطبول مسجد کے سامنے نامعلوم چیز پھٹی تاہم اس سےصرف مادی نقصان ہوا ہے۔
واضح رہے کہ یہ خبر اس وقت سامنے آئی ہے جب گرین زون میں امریکی سفارت خانے کو آج صبح راکٹوں کے ذریعہ نشانہ بنایاگیا۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین