Code : 4104 6 Hit

عراق کے صوبہ الناصریہ میں امریکی فوجی قافلے کے راستہ میں بم دھماکہ

عراق کے صوبہ الناصریہ میں امریکی فوجی سازوسامان لے جانےوالے قافلے کے راستہ میں بم دھماکہ ہوا ہے۔

ولایت پورٹل:عراقی نیوز ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ عراق کے صوبہ الناصریہ میں امریکی فوجی سازوسامان لے جانےوالے قافلے کے راستہ میں بم دھماکہ ہوا ہے ،رپورٹ کے مطابق یہ دھماکہ الناصریہ بین الاقوامی شاہرہ پر واقع ایشا ریسٹورنٹ کے سامنے اس وقت ہوا جب اس روڈ سے قابض امریکی فوجی قافلہ جنگی ساز وسامان لے کر گذر رہا تھا،عراقی تنظیم ’’ سرایا الثوره العشرین ‘‘ نے امریکی فوج پر ہونے والے اس حملہ کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ منگل کو بھی  مزاحمتی گروپوں نے جنوبی عراق میں امریکی فوجی رسد کے قافلے کو نشانہ بنایا تھا،رپورٹ کے مطابق مبینہ طور پر امریکی فوجی ساز و سامان لے جانے والے قافلے پر سڑک کنارے نصب بموں سے حملہ کیا گیا ہے،یادرہے کہ لگ بھگ چار ہفتہ قبل بھی دیوانیہ شاہراہ پر ایک حملے میں کئی امریکی بکتر بند گاڑیاں اور عملہ کیریئر سوار قافلے کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجہ میں امریکی قابض فوج کی سب بکتر بند گاڑیاں  رکھ کے ڈھیرمیں تبدیل ہوگئیں ۔
واضح رہے کہ امریکہ نے داعش کے خلاف نام نہاد اتحاد کی آڑ میں عراق اور شام کے متعدد علاقوں پر ان ممالک کی حکومت کی مرضی کے خلاف قبضہ کر رکھا ہے جہاں وہ داعش کا خاتمہ کرنے کے بہانے اس دہشتگرد گروہ کو مزید مضبوط کر رہا ہے اور اس کے برخلاف مقامی شہریوں پر ظم وتشد کے پہاڑ توڑ رہا ہے نیز ان ممالک کے تیل کے ذخائر کو مسلسل لوٹ رہا ہے۔
تاہم امریکہ کو عراق میں مزاحمتی تحریک خاص طور پر الحشد الشعبی کی جانب سے شدید مخالفت کا سامنا ہے یہی وجہ ہے کہ الحشد الشعبی اس کو ایک آنکھ نہیں بھاتی اور وہ اس تنظیم کو ختم کرنے کے درپے ہے۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین