Code : 2176 30 Hit

پاک افغان سرحد پر پاکستانی فوج کا ایک میجر اور ایک سپاہی جاں بحق

پاکستان اور افغانستان سرحد پر دہشت گردوں کی بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں پاک فوج کے میجر عدیل شاہد اور سپاہی فراز حسین جاں بحق ہوگئے۔

ولایت پورٹل:ڈان کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے ضلع مہمند کی سرحد پر وہابی دہشت گردوں کی بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں پاک فوج کے میجر اور سپاہی جاں بحق ہوگئے، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع مہمند میں پاک افغان سرحد پروہابی دہشت گردوں کی بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں پاک فوج کے میجر عدیل شاہد اور سپاہی فراز حسین جاں بحق ہوگئے، میجر عدیل شاہد کراچی اور 23سالہ سپاہی فراز کوٹلی کے رہائشی تھے،آئی ایس پی آر کے مطابق میجر عدیل شاہد اور سپاہی فراز حسین مہمند ایجنسی میں باڑ کے کام کے دوران جاں بحق ہوئے، میجر اور ان کی ٹیم باڑ کی تنصیب کے کام کی نگرانی کر رہی تھی، بارودی سرنگیں سرحد پار سے آنے والے دہشت گردوں نے نصب کر رکھی تھیں۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम