ولایت پورٹل:اسلامی جمہوریہ ایران کے دار الحکومت تہران میں رمضان المبارک کے پہلے دن کی شام رہبر معظم آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی موجودگی میں انس با قرآن کے عنوان سے ایک نورانی اجتماع منعقد ہوا جس میں متعدد ممتاز قاریوں، پروفیسروں اور قرآنی محققین نے شرکت کی ۔
آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اس اجتماع میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ سامعین تک قرآن مجید کے مفاہیم اور مضامین پہنچانے کے لیے قرآن مجید کی تلاوت کے پروگراموں میں آیات کے ترجمے اور تفسیر کو بھی پیش کیا جائے تاکہ سننے والوں کے دلوں پر اثر انداز ہو،انہوں نے قرآنی ماہرین اور محققین سے کہا کہ وہ اس طرح کے پروگراموں کا طریقہ کار تلاش کریں۔
رہبر معظم نے ایران میں بہت سے ممتاز قاریوں، اچھی تلاوت کرنے والے اور صحیح قاریوں کی موجودگی اور تلاوت کے اچھے طریقوں سے آشنا ہونے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا،انہوں نے قرآن کی تلاوت کرنے والوں کو خدا کے پیغام کو لوگوں کے دلوں تک پہنچانے کی وجہ سے ایک ممتاز اور محترم مشن اور مقام کا حامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ قرآن کو سننا ایک ضروری عمل ہے، یہ رب پر ایمان اور خدا کی رحمت حاصل کرنے کی بنیاد ہے جو آیات الٰہی پر غور و فکر کرنا ممکن بناتی ہے اس لیے قرآن کی تلاوت اور سننے میں سنجیدہ ہونا چاہیے۔
اس سلسلے میں رہبر معظم نے عام لوگوں کو تلقین کی کہ وہ اپنے روزہ مرہ کے کاموں کو اس طرح منظم کریں کہ روزانہ قرآن کا ایک صفحہ بھی پڑھیں، رہبر معظم نے قرآن کی زبان سے عوام کی واقفیت کی کمی کو قرآن کے مفہوم کو سمجھنے میں رکاوٹ نہ سمجھتے ہوئے تاکید کی کہ قرآن کے ماہرین اور محقیقن کو اس کے لیے راہیں تلاش کرنی چاہیے تاکہ آیات کے عمدہ موضوعات تلاوت سننے والوں تک پہنچ سکیں۔
ہر مسجد قرآن کا مرکز ہونا چاہیے اور اس میں قرآن کی تلاوت عام ہونا چاہیے:رہبر معظم
اسلامی جمہوریہ ایران کے دار الحکومت تہران میں رمضان المبارک کے پہلے دن رہبر انقلاب کی موجودگی میں قرآن مجید کے ساتھ انس کے عنوان سے ایک محفل منعقد ہوئی۔

wilayat.com/p/9690
متعلقہ مواد
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین