افغانستان میں51 طالبان دہشتگرد ہلاک

افغانستان کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ قندوز ، قندھار ، بلخ اور بادغیس صوبوں میں سرکاری فوج کے ساتھ جھڑپوں میں 51 طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

ولایت پورٹل:ارنا کی رپورٹ کے مطابق  افغان وزارت دفاع نے منگل کے روز ایک بیان میں کہاگذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے چار صوبوں میں اکیاون طالبان ہلاک ہوئے جن میں سے 15 افراد گذشتہ رات دشت ارچیشہر میں افغان فورسز کے ساتھ ایک جھڑپ میں مارے گئے تھے اور انہیں پسپائی پر مجبور ہونا پڑا تھا، بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جھڑپوں میں 12 طالبان زخمی بھی ہوئے ، افغانستان کی وزارت دفاع نے بھی اعلان کیا ہے کہ جھڑپوں میں فوج کے چار ارکان اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔
بیان کے مطابق  دو طالبان ممبران کو صوبہ بلخ میں ، سات کو بادغیس میں اور ستائیس کو ارغنداب ، پنجوائی اور صوبہ قندھار کے میوند میں ہلاک کیا گیا،نیز افغان میڈیا نے منگل کے روز یہ بھی اطلاع دی ہے کہ بدخشان ، بغلان اور فاریاب صوبوں میں 17 سرکاری اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین