عراقی فوج کے ہاتھوں 5 داعشی دہشتگرد ہلاک

عراق کے دیالی صوبے کے شمال مشرق میں مقامی ذرائع نے اس ملک کی فوج کے ساتھ جھڑپ میں داعش دہشت گرد گروہ کے 5 ارکان کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے۔

ولایت پورٹل:المعلومہ ویب سائٹ کے مطابق عراق کے دیالی صوبے کے شمال مشرق میں مقامی ذرائع نے عراقی فوج کے ساتھ جھڑپ میں داعش دہشت گرد گروہ کے 5 ارکان کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے۔
عراقی خانہ بدوش تحریک کے سربراہوں میں سے ایک محمد القیسی نے آج پیر کو اعلان کیا کہ صوبہ دیالی کے شمال مشرق میں نارائن علاقے میں داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کے بعد عراقی فوج نے دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ کی اور ان میں سے پانچ کو ہلاک کر دیا، انہوں نے مزید کہا کہ ان جھڑپوں کے دوران ایک عراقی فوجی شہید اور دو دیگر زخمی ہوئے۔
اس مقامی عہدیدار نے تاکید کی کہ نارائن کے علاقے میں داعش دہشت گرد گروہ کی باقیات کے خلاف عراقی فوج کا آپریشن آج پیر کو بھی اس علاقے میں اس دہشت گرد گروہ کے باقی ماندہ عناصر کا صفایا کرنے کے لیے جاری رہے گا۔
 واضح رہے کہ دسمبر 2017 میں عراق نے پورے ملک میں داعش دہشت گرد گروہ کو مکمل شکست دینے کا اعلان کیا تھا لیکن اس کے بعد سے داعش کے غیر فعال سیل اب بھی دور دراز اور ناقابل رسائی علاقوں بالخصوص سرحدی علاقوں میں اپنی توجہ مرکوز کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
واضح رہے  شام کے ساتھ ملحقہ عراق سرحد جہاں امریکی فوج تعینات ہے ان دہشتگردوں کو دہشت گردی کی کارروائیاں جاری رکھنے میں مدد مل رہی ہے۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین