افغانستان میں 338 طالبان دہشتگرد ہلاک اور زخمی

افغانستان کی وزارت دفاع نے آج اعلان کیا ہے کہ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 10 صوبوں میں 338 طالبان ارکان ہلاک اور زخمی ہوئے۔

ولایت پورٹل:آوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پچھلے 24 گھنٹوں کے  دوراں  طالبان عسکریت پسندوں کے خلاف کی جانے والی مسلح کاروائیوں میں اس گروہ کے 209 ارکان  ہلاک ہوچکے ہیں، افغان وزارت دفاع کے مطابق یہ کاروائی لوگر ، ننگرہار ، قندھار ، فرح ، ہرات ، بلخ ، ہلمند ، قندوز ، بغلان اور کاپیسا کے 10 صوبوں میں کی گئی۔
افغان وزارت دفاع کے بیان کے مطابق  افغان فوج اور پولیس فورسز کی کاروائیوں میں 129 طالبان ارکان زخمی ہوئےنیز مذکورہ صوبوں میں طالبان کی جانب سے لگائی گئی 27 بارودی سرنگیں اور بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود دریافت ہو جسے تباہ کردیا گیا۔
قابل ذکر ہے کہ  ایک طرف  افغانستان میں امن و استحکام کے لئے کوششیں جاری ہیں اور دوسری طرف ملک کے مختلف حصوں میں سکیورٹی فورسز اور طالبان کے مابین جھڑپوں میں شدت پیدا ہوگئی ہے، ایک طرف قطری دارالحکومت دوحہ میں بین الافغان مذاکرات کا ایک نیا دور جاری ہے  اور دوسری طرف  افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ طالبان کا تصادم ہو رہاہے۔
واضح رہے کہ  افغانستان سے امریکی دہشت گردوں کے زیرقیادت غیر ملکی قبضہ کاروں کی واپسی کے آغاز کے ساتھ واشنگٹن اس ملک میں بڑھتے ہوئے عدم تحفظ کو بہانے کے طور پرغلط استعمال کرنے کی کوشش کر رہا ہےتاکہ یہ ثابت کر سکے کہ اس ملک میں امن ہم نے قائم کر رکھا تھا۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین