صیہونیوں کے ہاتھوں 31 فلسطینی زخمی

صیہونی عسکریت پسندوں نے فلسطینی عوام کے خلاف اپنی جابرانہ کاروائیوں کو جاری رکھتے ہوئے مغربی کنارے میں متعدد دیگر فلسطینیوں کو اغوا کر لیا۔

ولایت پورٹل:فلسطینی خبر رساں ادارے معا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے آج مغربی کنارے میں تین فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا  جبکہ اسرائیلی فورسز نے قلقیلیہ کے قصبے کفر قدوم پر حملہ کر کے دو فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا نیز ایک اور فلسطینی کو جنین کے قصبے جائن کے قریب چیک پوائنٹ پر حراست میں لے لیا گیا۔
واضح رہے کہ صہیونی عسکریت پسندوں نے جمعہ کے روز جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس کے مشرق میں واقع قصبے عبسان کے مشرق میں فائرنگ کی،مقامی ذرائع کے مطابق خان یونس کے مشرق میں تعینات صہیونی غاصبوں نے عبسان کے مشرق میں فلسطینیوں کی بھاری زرعی اراضی پر قبضہ کر لیااور فلسطینی کسانوں کو اپنی زمینیں چھوڑنے پر مجبور کیا۔
درایں اثنا فلسطینی ہلال احمر نے اعلان کیا ہے کہ نابلس کے جنوب میں بیتا اور بورین قصبوں میں آج سہ پہر فلسطینیوں اور غاصب اسرائیلیوں کے درمیان جھڑپوں میں اب تک 31 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں جبکہ صیہونی حکومت کی پابندیوں کے باوجود اس ہفتے دسیوں ہزار افراد نے مسجد مبارک الاقصیٰ میں نماز جمعہ میں شرکت کی۔
 القدس اسلامی اوقاف کے دفتر نے اعلان کیا کہ اس ہفتے کی  نماز جمعہ تقریباً 40000 نمازیوں کی موجودگی میں ادا کی گئی۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین