ولایت پورٹل:العہد نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صہیونی حکومت مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں فلسطینیوں کے خلاف اپنی معاندانہ کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے،تازہ ترین رپورٹ کے مطابق صہیونیوں نے اتوار کے روز جنوبی غزہ کی پٹی میں بحیرہ خان یونس میں فلسطینی ماہی گیروں پر فائرنگ کی، فلسطینی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ اس واقعے میں تین فلسطینی ماہی گیر شہید ہوگئے جن کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
واضح رہے کہ گذشتہ رات صہیونی میڈیا نے اطلاع دی کہ مغربی کنارے کے واقعات اور نابلس شہر میں فائرنگ کے نتیجے میں حکومت کے دستوں کو تیار رہنے کا حکم دیا گیا ہے، صہیونی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ یہ فیصلہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں فائرنگ کے ایک واقعے کے بعد کیا گیا ہے۔
صیہونی فوجی درندوں کے ہاتھوں 3 فلسطینی ماہی گیر شہید
اسرائیلی فورسز نے بحیرہ خانیونس میں آج فلسطینی ماہی گیروں پر فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں تین افراد شہید ہوگئے۔

wilayat.com/p/5639
متعلقہ مواد
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین