عراق میں 17 دہشت گرد گرفتار

عراقی وزارت داخلہ سے وابستہ انٹیلی جنس سروس نے آج بغداد کے مختلف علاقوں میں 17 دہشت گردوں کی گرفتاری کا اعلان کیا۔

ولایت پورٹل:شفق نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزارت داخلہ سے وابستہ انٹیلی جنس سروس نے آج (بدھ ، 13 جنوری) بغداد کے مختلف علاقوں میں انٹیلیجنس کارروائیوں کے دوران 17 دہشت گردوں کی گرفتاری کا اعلان کیا، رپورٹ کے مطابق  ان دہشتگردوں کو انسداد دہشت گردی قانون کے آرٹیکل 4 کے تحت داعش میں رکنیت کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے، ان میں سے دو ، جنھیں "ابونواس" اور "ابو قصی" نے نام سے جانا جاتا ہے ، فلوجہ اور نینوا میں سرگرم دہشت گرد تھے، ان سب کو تفتیش اور مقدمے کی سماعت کے لئے متعلقہ فریق کے حوالے کردیا گیا ہے۔
یادرہے کہ اس کے باوجود کہ عراقی سکیورٹی اور فوجی دستوں کی کئی سالوں کی کارروائیوں کے بعد دسمبر2017 میں عراق میں داعش کے دہشت گرد گروہ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ،تاہم اس دہشت گرد گروہ کے باقی عناصر وقتا فوقتا فوجی اور سویلین اہداف کے خلاف دہشت گردی کی کاروائیاں کرتے رہتے ہیں نیزکچھ گینگ اور چھوٹے گروہ عراق کی سلامتی کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین