عراق میں 17 داعشی دہشتگرد گرفتار

عراق کے کردستان علاقے کے قومی سلامتی کے ادارے نے اس ملک کے صوبہ سلیمانیہ کے مختلف علاقوں میں داعش کے 17 دہشت گردوں کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے۔

ولایت پورٹل:مڈل ایسٹ نیوز ویب سائٹ نے سلیمانیہ (ایران کی سرحد سے متصل) کے قومی سلامتی کے شعبے کے ڈائریکٹر کے حوالے سے اعلان کیا ہے کہ اس مرکز کی فورسز نے سلیمانیہ، جمجل، تکیہ اور بریقہ کے علاقوں میں داعش کے 17 دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔ ان میں سے سات دہشت گرد سوشل میڈیا کے ذریعے داعش کی دہشت گردانہ سرگرمیوں کو فروغ دے رہے تھے۔
 عراق کے کردستان ریجن کے اس سکیورٹی عہدہ دار نے اعلان کیا کہ دہشت گردوں نے منظم ہونے کے بعد، ابتدائی طور پر پیشمرگہ فورسز کے کئی افسروں اور سینئر کمانڈروں کو قتل کرنے اور عراقی کردستان کی میہن پارٹی کے کئی ہیڈ کوارٹر کو دھماکے سے اڑانے کا منصوبہ بنایا تھا۔
 ان کے مطابق ان دہشتگردوں کے پاس متعدد مذہبی شخصیات کو قتل کرنے کا ایک مربوط منصوبہ تھا جنہیں داعش نے کافر قرار دیا تھا، انہوں نے مزید کہا کہ یہ دہشت گردوں 14 اگست 2022 کو سلیمانیہ مارکیٹ میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہونے والے تصادم میں بھی ملوث تھے۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین