Code : 746 46 Hit

16 سال بعد مسجد الاقصی میں گونجی اذان کی آواز

اسرائیل نے 2003 سے باب الرحمہ میں داخلے پر پابندی لگا کر تالا لگا دیا تھا،16 سال بعد اذان کی آواز گونجنے پر انتہائی رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے۔

ولایت پورٹل:بین الاقوامی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق سیکڑوں فلسطینی مسلمانوں نے مسجد اقصیٰ کے مقفل باب الرحمہ کو کھول کر اندر داخل ہوئے اور نماز ادا کی، اسرائیل نے 2003 سے باب الرحمہ میں داخلے پر پابندی لگا کر تالا لگا دیا تھا،16 سال بعد اذان کی آواز گونجنے پر انتہائی رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے، فلسطینی مسلمان اشکبار آنکھوں کے ساتھ سجدہ شکر میں جاگرے، نعرہ تکبیر سے مسجد اقصیٰ کا کونا کونا گونج اُٹھا اور فلسطین کی آزادی کے لئے نعرے بلند ہوتے رہے،واضح رہے کہ باب الرحمہ کی بندش کو اسرائیلی عدالت نے ختم کرنے کا حکم دیا تھا جس پر عمل درآمد نہ ہوسکا تھا تاہم مسجد اقصیٰ کی مذہبی معاملات کی نگرانی کرنے والی اردن کی ایجنسی (Religious Endowments Authority) نے باب الرحمہ کو کھولنے کا اعلان کیا۔
تسنیم


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम