افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں13 طالبان دہشتگرد ہلاک

افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں میں 13 طالبان دہشتگرد ہلاک جبکہ قندھار میں سکیورٹی فورسز پر طالبان کے ایک حملہ میں9 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

ولایت پورٹل:افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں ایک فضائی حملے میں 13 طالبانی ہلاک ہوگئے، صوبائی پریس آفس کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کہا گیا ہے کہ اس حملے میں مرنے والوں میں ایک طالبان رہنما بھی شامل ہے جسے حال ہی میں افغان حکومت کے ساتھ امریکی ثالثی کے امن معاہدے کے تحت رہا کیا گیا تھا۔
دوسری جانب جنوبی افغانستان کے صوبہ قندھار میں ایک سیکیورٹی چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں 9 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے، یہ دہشت گردانہ حملہ ضلع ارغنداب کے گورنمنٹ باغ علاقے میں ایک سیکیورٹی چوکی پر کیا گیا،واضح رہے کہ افغانستان میں پولیس اہلکاروں اور طالبان کی ہلاکتیں ایسے  وقت میں ہوئیں جبکہ آج سے قطر میں طالبان اور حکومت کے مابین مذاکرات ہونے جا رہے ہیں۔

تقریب

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین