نابلس میں صیہونیوں کے ساتھ جھڑپوں میں 126 فلسطینی زخمی

مغربی کنارے کے شہر نابلس میں فلسطینیوں اور صیہونیوں کے مابین ہونے والی تازہ ترین جھڑپوں میں 126 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ولایت پورٹل:فلسطین ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی ہلال احمر  نےایک بیان میں کہا ہے کہ جمعہ کے روز نابلس کے جنوب میں واقع شہر بیتا میں اسرائیلی فوج کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں 126 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں، رپورٹ کے مطابق  اسرائیلی فورسز نے گذشتہ روز جبیل صبیح اور نابلس کے جنوب میں واقع قصبہ بیتا میں صیہونی  بستیوں کی غیر قانونی تعمیر پر مبنی صیہونی مخالفانہ پالیسی کے خلاف فلسطینیوں کے احتجاجی ہفتہ وار مارچ پر حملہ کیا۔
واضح رہے کہ صیہونیوں نے فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پلاسٹک اور جنگی گولیوں  نیز آنسو گیس کا استعمال کیا،یادرہے کہ صہیونی اور آبادکاری مخالف مارچ اس وقت ہوا جبکہ  صیہونی ملیشیا نے جمعہ کی صبح سے ہی جبیل صبیح کے علاقے کی طرف جانے والی سڑکیں بند کردی تھیں۔
واضح رہے کہ صیہونی آباد کاروں نے حال ہی میں مغربی کنارے کے بیتا کے علاقے جبیل صبیح نامی قصبےمیں آباد ہونے کے لئےاس پر قبضہ کر لیا تھا جس کے بعد فلسطینیوں نے صیہونیوں کےخلاف بڑے مظاہروں اور جھڑپوں کے ذریعے انہیں جبیل صبیح چھوڑنے پر مجبور کردیا جس کے بعد دوسرے آباد کاروں نے فلسطینیوں کو مشتعل کرنے کی اپنی صلاحیت کھو دی ۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین