Code : 3155 21 Hit

امریکہ کی 34ریاستیں کورونا وائرس سے متأثر،565 افراد مبتلا،21 لقمۂ اجل

اس وقت امریکی گرینڈ پرنسز تفریحی پر کرونا وائرس کا بحران عروج پر ہے۔

ولایت پورٹل:سی این این کی رپورٹ کے مطابق اسی وقت ، گرینڈ پرنسز کروز تفریحی کشتی پر کرونا وائرس کا بحران اب بھی عروج پر ہے۔ جبکہ  ا س وقت ، گرینڈ پرنسز کروز تفریحی کشتی پر کرونا وائرس کا بحران عروج پر ہے۔
کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوزم نے اتوار کو ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ گرینڈ پرنسز تفریحی کشتی  میں سوار  21 افراد اس وائرس سے متأثر ہیں  جس کا پیر کے روز کیلیفورنیا کے شہر آکلینڈ پہنچنے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق کشتی میں سوار3500افراد میں سے عملہ کے 19 اور 2 مسافر اس وائرس کا شکار ہیں۔
یادرہے کہ گذشتہ  جمعہ کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ گرینڈ پرنسز تفریحی کشتی  کے مسافر اور عملہ کشتی ہی میں سوار رہیں تاکہ  امریکہ میں اس وبا کوپھیلنے سے روکاجاسکے۔
سی این این کے مطابق ریاستہائے متحدہ میں کم سے کم 21 افراد کی کورونا وائرس سے موت ہوگئی ہے جن میں دو واشنگٹن ، دو فلوریڈا اور ایک کیلیفورنیا میں ہوئی ہے۔
رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ریاستہائے متحدہ میں اب تک  کم سے کم 565افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں جن  میں  سے 70 افراد ایسے ہیں جو دوسرے ممالک سے واپس آئے تھے۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق اب تک پوری دنیا میں 105000افراد اس وبا کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ اس سے مرنے والوں کی تعداد 3500 تک پہنچ چکی ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس پھیلنے سی متعلق جاری ہونے والے اعداد وشمار سے پتہ چلتا ہے کہ یہ نامعلوم وائرس قطب جنوبی  کے سوا تمام براعظموں میں پھیل چکا ہے۔
 



0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین