Code : 3099 38 Hit

ترکی کا جنوبی حلب پر ڈرون حملہ

ترکی کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ انھوں نے شام کےصوبہ حلب کے جنوب میں کچھ علاقوں میں ڈرون حملے کیے ہیں۔

ولایت پورٹل:ترکی کی وزارت دفاع نے جمعہ کو ڈرون حملے کی تصاویر جاری کیں جس میں دعوی کیا گیا ہےکہ یہ شام میں کیا گیا تھا۔
انقرہ نے دعوی کیا ہے کہ یہ شامی حکومت شام سے وابستہ فوجی اہداف پر مبنی ڈرون بم حملہ کی تصاویر ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اس بمباری میں شامی فوج کا ایک فوجی کیمیائی ڈھانچے سمیت ایک راکٹ لانچر پھینکنے کے بیس اور متعدد ایسے علاقوں کو تباہ کردیا گیا ہے جہاں شام کے جنوبی صوبہ حلب میں شامی فوج کے دستے موجود تھے۔
ترکی کی وزارت دفاع نے دعوی کیا ہے کہ اس حملے میں شامی فوج کے آٹھ ٹینک ، چار بکتر بند گاڑیاں اور پانچ توپیں اور میزائل تباہ ہوہوئے ہیں  نیز56 فورسز بھی ہلاک ہوئے ہیں۔
ترکی نے جمعرات کے روز اپنے بھاری جانی نقصان کے جواب میں یہ خبر جاری کی ہے۔
ترکی نے دو روز قبل ادلب میں شامی فوج کے حملے میں اپنے 33تیس فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے ادلب میں شامی فوج کے حملہ میں ترک فوج کے بتیس اہلکار زخمی بھی  ہوئے ہیں۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین