Code : 1752 41 Hit

عراق کے شہر کرکوک میں فوج کے ہاتھوں دہشتگردوں کے متعدد خفیہ ٹھکانے تباہ

عراقی فوج نے کرکوک میں امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ تکفیری دہشت گردوں کے متعدد خفیہ ٹھکانے تباہ کردیے ہیں۔

ولایت پورٹل:السومریہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج کرکوک میں امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ تکفیری دہشت گردوں کے خلاف زبردست کاروائی کی ہے،تفصیلات کے مطابق عراقی سکیورٹی فورسزنے خفیہ اطلاع پرکرکوک کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا جس میں تین اہم دہشت گرد ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے،واضح رہے کہ عراقی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی نے ملک بھرسے امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کا خاتمہ کرنے کا ارادہ کررکھا ہے،خیال رہے کہ عراق اور شام میں موجود تکفیری دہشت گردوں کو امریکا، اسرائیل اور سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے۔
تسنیم


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम