کراچی میں جبری گم کردہ شیعہ افراد کے ورثاء کا احتجاجی مظاہرہ

پاکستان کے شہر کراچی میں جبری گم کردہ افراد کے ورثاء نے مطالبہ کیا کہ انکے جائز مطالبے پر فوری ایکشن لے کر جبری گم کردہ بے قصور شیعہ شہریوں کو فوری رہا کیا جائے۔

ولایت پورٹل:پاکستان کے شہر کراچی میں صدر عارف علوی کی رہائشگاہ کے باہر جبری گم کردہ شیعہ افراد کے ورثاء نےاحتجاج کرتے ہوئے  مطالبہ کیا کہ انکے جائز مطالبے پر فوری ایکشن لے کر جبری گم کردہ بے قصور شیعہ شہریوں کو فوری رہا کیا جائے،اسی دوران حکمراں جماعت پی ٹی آئی کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے کراچی کے احتجاجی دھرنے میں مظاہرین کے مطالبات سنے، ایوان میں آواز اٹھانے کی یقین دہانی کرائی،تفصیلات کے مطابق حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فردوس شمیم نقوی نے پاکستان کےصدر ڈاکٹر عارف علوی کی کراچی رہائشگاہ کے باہر احتجاجی دھرنا کے منتظمین سے ملاقات کرکے یقین دلایا کہ وہ جبری گمشدہ شیعہ افراد کے ورثاء کی آواز ایوانوں تک پہنچائیں گے،انہوں نے کہا کہ وہ شیعہ مسنگ پرسنز کے متاثرہ خانوادوں کا پیغام آگے پہنچائیں گے، ان کا کہنا تھا کہ ظالم کا تعلق کسی سے بھی ہو،  اس کو پکڑنا چاہئیے، جس نے ظلم کیا اس کو جواب دینا ہوگا، انکی تقریر کے دوران جبری گم کردہ افراد کے ورثاء نے مطالبہ کیا کہ انکے جائز مطالبے پر فوری ایکشن لے کر جبری گم کردہ بے قصور شیعہ شہریوں کو فوری رہا کیا جائے، ان سے سوال کیا گیا کہ صدر کب آئیں گے۔
تسنیم


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین