Code : 3237 29 Hit

الحشد الشعبی کے ہاتھوں عراق میں داعش کے 2 خطرناک کمانڈر ہلاک

الحشد الشعبی نےعراق کے صوبہ صلاح الدین میں داعش کے 2 خطرناک کمانڈر اور خود کش حملہ کرنے کی تیاریوں میں مصروف تین دہشت گرد ہلاک کیے ہیں۔

ولایت پورٹل:عراقی ذرائع ابلاغ نے پیر کے روز اس ملک کے صوبہ صلاح الدین میں پانچ دہشتگردوں کے ہلاک ہونے کی خبر دی ۔
عراقی تنظیم الحشد الشعبی کی  شاخ  سرایاالسلام نے بتایا کہ داعش کے دو انتہائی خطرناک دہشتگرد صوبہ صلاح الدین میں مارے گئے۔
سرایا الاسلام کے ترجمان صفا التیمی نے کہا  کہ الحشد الشعبی کی سامرا کے  علاقے میں کارروائی کرنے والی بریگیڈ 314 نے شمالی صوبے بغداد میں داعش کے دو خطرناک شدت پسندوں کو ہلاک کردیا۔
التمیمی نے مزید کہا کہ ہلاک ہونے والے دو داعشی دہشتگرد وھاب المجمع اورحیدر دوار تھے جنھوں نے حال ہی میں اس علاقے میں اسٹیڈیم کے قریب البوصفہ کے علاقے میں  صلاح الدین صوبے کےایک پولیس آفیسر اور دو شہریوں کو قتل کیا تھا۔
سرایا السلام کے ترجمان نے مزید کہا کہ مذکورہ دہشت گرد کمانڈروں کو ایک سلامتی آپریشن میں اور صلاح الدین پولیس کے ایک آفیسرکو قتل کرنے کے کچھ ہی گھنٹوں بعد  ہلاک کردیا گیا۔
ادھر بغداد الیوم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی انٹیلیجنس نے پیر کو اطلاع دی ہے کہ صوبہ نینوا میں تین دہشت گرد مارے گئے جنہوں نے دھماکہ خیز مواد کا بیلٹ بندرکھا تھا۔
بیان میں کہا گیا ہےکہ درست معلومات کے مطابق نینوا آپریشن فورسز کی ایک یونٹ نے دھماکہ خیز بیلٹ پہنے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔






0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین