ولایت پورٹل:المنارچینل کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے عالمی یوم القدس کے موقع پر آج ایک تقریر کی۔
حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے اپنی تقریر میں کہاکہ ہم ’’قدس شہیدوں کا راستہ ہے‘‘ کے نعرے کے ساتھ منائیں گے۔
انھوں نے کہا کہ ہم اعلان کرتے ہیں کہ ہمیں کمزور کرنے اور ہمارے درمیان اختلاف پیدا کرنے کی تمام ترقبائلی اور مذہبی ، نسلی اور سیاسی بغاوتیں اور سازشیں ناکام ہوچکی ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ آج ہمارا اتحاد ظاہر کرتا ہے کہ فلسطین کو الگ تھلگ کرنے کی تمام کوششیں اور سازشیں ناکام ہوچکی ہیں۔
سید حسن نصراللہ نے مزید کہا کہ اس سال یوم قدس لبنان کے یوم آزادی اور صیہونی دشمن سے ملک کی آزادی کی بیسویں سالگرہ کے موقع پر پڑاہے۔
انھوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ کے رکن کی حیثیت سے ہم اس بات پر زور دیتے ہیں کہ ہم فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت کے لئے پرعزم ہیں۔
حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے کہاکہ جیسے جیسے دھمکیاں ، جنگیں ، سازشیں اور دباؤ بڑھتا جارہا ہے ، مزحمت کے راستے پر ہمارے پیر اتنے ہی جمتے جاتے ہیں اور ہم اپنے لہو سے محاذ کےاگلے خطوط کی طرف بڑھتے جاتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ہم چیلنجوں کا مقابلہ کرنے میں ایک لمحہ کے لئے بھی نہیں ہچکچاتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ہمارا وعدہ قدس کے شہید حاج قاسم سلیمانی اور ان تمام شہداء کے ساتھ ہے جنہوں نے اس راہ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔
سید حسن نصراللہ نے کہا کہ ہم اس راہ میں لڑنے والے تمام مجاہدین کے ساتھ وعدہ کرتے ہیں کہ ہم اپنے مقاصد کے حصول کے لئے پوری کوشش کریں گے اور ہم اس دن کے لئے متحد ہوں گے جب ہم سب القدس اور مسجد اقصی میں نماز ادا کریں گے۔
سید حسن نصراللہ نے بھی اپنی تقریر میں یہ ذکر کیا کہ یوم قدس فلسطین کے مسئلے میں ایران کے عزم اور ثابت قدمی اور فلسطینی مقصد کے لئے جہاد کو ظاہر کرتا ہے،اس سال ، ہم قدس کے شہید حاج قاسم سلیمانی کو کھو چکے ہیں جو خطے میں مزاحمت کے لئے ایک بہت بڑےحمایتی تھے۔
یوم القدس فلسطین کے مسئلے میں ایران کی ثابت قدمی کی علامت ہے: سید حسن نصر اللہ
حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے عالمی یوم القدس کے موقع پر ایک تقریر میں فلسطین کے سلسلہ میں مزاحمتی تحریک کے سربرہان کے موقف کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ تحریک مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت کے لئے پرعزم ہے۔

wilayat.com/p/3509
متعلقہ مواد
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین