Code : 2106 15 Hit

آل خلیفہ آل سعود کی خشنودی کے لیے عزاداروں پر حملے کر رہی ہے:بحرینی علماء

بحرین کے علماء نے عزاداران امام حسین علیہ السلام پر کئے جانے والے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے حکومت آل سعود کی خشنودی کے لئے اس قسم کی حرکتیں کررہی ہیں۔

ولایت پورٹل:بحرین کی جمعیت الوفاق کا کہنا ہے کہ حسینی عزاداروں پر بحرینی سکیورٹی اہلکاروں کے حملے بحرینیوں کی دینی آزادی اور شہری حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے،بحرین میں تحریک عاشورہ کے یادگار بینرز اور علم پاک کی بے حرمتی کر کے ان مسلمانوں کے جذبات و احساسات کو ٹھیس پہنچائی گئی ہے جو نواسہ رسولﷺ اور آپ کے اصحاب باوفا کا غم منا کر شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں،واضح رہے کہ آل خلیفہ حکومت کے سکیورٹی اہلکاروں گزشتہ ہفتے المالکیہ کے علاقے میں حسینی عزاداروں کو جارحیت کا نشانہ بنایا تھا،بحرین کے سکیورٹی اہلکاروں نے سترہ، الدراز اور العکر کے علاقوں میں بھی عزاخانوں اور عزاداروں پر حملہ کیا اور تحریک عاشورہ کے بینرز اور علم پاک کی بے حرمتی کی تھی۔
تسنیم


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम