Code : 914 21 Hit

یمن کے صوبہ المہرہ کے باشندوں اور سعودی فوج کے درمیان جھڑپیں

یمن کے صوبہ المہرہ کےباشندوں نے اپنے علاقے سے ہتھیاروں سے بھرے ہوئے سعودی فوج کے ٹرکوں کے گذرنے پر احتجاج کیا جس کے بعدالمہرہ کے یمنی قبائل اور جارح سعودی اتحاد کے فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔

ولایت پورٹل:یمن کے صوبہ المہرہ کے باشندوں اور قبائلی لوگوں نے اس سے پہلے بارہا اپنے علاقے میں سعودی فوج کی غاصبانہ موجودگی پر احتجاج کیا اور بدھ کو جب ہتھیاروں سے بھرے ہوئے سعودی فوج کے ٹرک المہرہ کے علاقوں سے گذرنے لگے تو ان علاقوں کے شہریوں اور قبائلی افراد نے شدید احتجاج کیا اور سعودی اتحادی فوج سے ان کی شدید جھڑپ ہوئی،یہ جھڑپ اس وقت شروع ہوئی جب سعودی عرب کے اتحادی فوجیوں نے المہرہ کے باشندوں پر حملہ کردیا ، المہرہ کے قبائل نے اس سے پہلے بھی شحن کے علاقے میں سعودی فوجی اڈے کے قیام کی آل سعود حکومت کی کوشش ناکام بناچکے ہیں،اس علاقے کے باشندے اور قبائل گذشتہ برس اپریل سے اپنے علاقے میں سعودی فوجیوں کی موجودگی کے خلاف مسلسل مظاہرے کر رہے ہیں۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम