Code : 1090 8 Hit

غاصب صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں فلسطینی نوجوان شہید

صیہونی فوجیوں نے غزہ کی سرحد کے قریب ایک اور فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کردیا ہے۔

ولایت پورٹل:فلسطین کے انفارمیشن سینٹر نے خبردی ہے کہ صیہونی فوجیوں نے مقبوضہ فلسطین سے ملحقہ غزہ کی سرحد پر فائرنگ کرکے ایک اور فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا،صیہونی فوجیوں کی اس وحشیانہ فائرنگ میں دو فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے،قبل ازیں صیہونی فوجیوں نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب بھی غزہ کے جنوبی علاقے میں فائرنگ کرکے تین فلسطینیوں کو زخمی کردیا تھا، العالم ٹی وی چینل کے مطابق صیہونی فوج نے دعوی کیا ہے کہ یہ تینوں فلسطینی غزہ کی سرحدعبور کرکے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے،صیہونی فوجی مختلف بہانوں سے ہر روز مظلوم فلسطینیوں کو شہید اور زخمی کرتے ہیں،گذشتہ برس تیس مارچ سے اب تک پرامن واپسی مارچ کے دوران ہی صیہونی فوجیوں نے دوسو ستر سے زائد فلسطینیوں کو شہید کیا - اس ایک سال کے عرصےمیں صیہونی فوجیوں نے ستائیس ہزار سے زائد فلسطینیوں کو زخمی کیا ہے،تیس مارچ دوہزار اٹھارہ کو شروع ہونے والا فلسطینیوں کا پرامن واپسی مارچ بدستورجاری ہے۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम