Code : 982 17 Hit

عراق کے صوبہ نینوا میں دریائے دجلہ میں کشتی غرقاب؛ 207 افراد جاں بحق و لاپتہ

عراق کے صوبے نینوا کے ڈپٹی گورنر نے کہا ہے کہ دریائے دجلہ میں کشتی ڈوبنے کے بعد سے اب تک89 لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ 118 افراد ابھی لاپتہ ہیں۔

ولایت پورٹل:عراق کے  صوبہ نینوا کے ڈپٹی گورنر احمد الجبوری نے کہا ہے کہ ڈوبنے والی کشتی پر صرف 50 افراد کے سوار ہونے کی گنجائش تھی جبکہ اس کشتی پر 287 افراد سوار تھے جن میں بیشتر عورتیں اور بچے شامل تھے،انھوں نے کہا کہ سیاحتی جزیرے میں لگے کیمروں سے پتہ چلتا ہے کہ اس کشتی میں 103 عورتیں، 98بچے اور 86 مرد سوار تھے،کشتی ڈوبنے سے ہونے والے بڑے جانی نقصان پر عراق کے وزیر اعظم نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تین روز کے عام سوگ کا اعلان کیا ہے،ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے بھی دریائے دجلہ میں سیاحتی کشتی غرق ہونے کے سانحہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حادثے کے شکار افراد کے اہل خانہ، عراق کی حکومت اور عوام کو تعزیت پیش کی ہے۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम