Code : 681 45 Hit

خطہ کے جو ممالک یہ سوچتے ہیں کہ امریکہ اور اسرائیل انھیں سکیورٹی فراہم کریں گے؛غلط فہمی کا شکار ہیں:ایرانی صدر

ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ علاقے میں، جو بھی یہ سوچتے اور سمجھتے ہیں کہ امریکہ اور صیہونی، انھیں سیکورٹی فراہم کر سکتے ہیں، سخت مغالطے میں ہیں ۔

ولایت پورٹل:ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے اتوار کے روز جنوبی ایران میں واقع بندر لنگہ کے عوام سے اپنے خطاب میں خاش زاہدان روڈ پر جیش عدل سے موسوم جیش الظلم دہشت گرد گروہ کے حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، اس بات کی ہرگز اجازت نہیں دے گا کہ آلہ کار ایجنٹ، کہ جنھیں بیرونی ملکوں سے مالی مدد اور اسلحہ ملتا ہے، سپاہ پاسداران کے جوانوں کو شہید کر سکیں،ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ علاقے میں، جو بھی یہ سوچتے اور سمجھتے ہیں کہ امریکہ اور صیہونی، انھیں سیکورٹی فراہم کر سکتے ہیں، سخت مغالطے میں ہیں اور انھیں چاہئے کہ علاقے میں مختلف اقوام و مذاہب اور قوموں کے درمیان اختلاف و تفرقہ پیدا کرنے کے لئے استکباری طاقتوں کے اقدامات سے ہوشیار رہیں،انھوں نے کہا کہ امریکہ اور غاصب صیہونی، ایرانی قوم پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں اور ایرانی عوام اپنے اتحاد و یکجہتی نیز استقامت و مزاحمت سے دشمنوں کی تمام سازشوں کو ناکام بنا دیں گے۔

سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम