Code : 1089 4 Hit

جولان کا علاقہ شام ہی کا ہے:اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے ایک بار پھر یہ بات زور دے کر کہی ہے کہ مقبوضہ جولان کا علاقہ شام کی ملکیت ہے۔

ولایت پورٹل:قاہرہ میں مصر کے وزیر خارجہ سامح شکری کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل ایٹونیو گوترش کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کا ادارہ مقبوضہ جولان کو بدستور شام کا حصہ سمجھتا ہے،انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ نے جولان سمیت شام کے تمام علاقوں پر شامی حکومت کے اقتدار اعلی کے احترام پر زور دیا ہے،اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اس سے پہلے بھی یہ بات زور دے کر کہہ چکے ہیں کہ جولان کا علاقہ شام کی ملکیت ہے جس پر اسرائیل نے قبضہ کر رکھا ہے،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پچیس مارچ کو عالمی قوانین اور ضابطوں نیز سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے، ایک ایسا فرمان جاری کیا تھا جس کے تحت شام کے علاقے مقبوضہ جولان کو اسرائیل کا حصہ تسلیم کرلیا گیا ہے،امریکی صدر نے عالمی قوانین اور ضابطوں کے منافی اس ڈکلیریشن پر دستخط صیہونی حکومت کے وزیراعظم نیتن یاھو کی موجودگی میں کیے ہیں،ٹرمپ کے اس غیر قانونی اور اشتعال انگیز اقدام کے بعد دنیا کے مختلف ملکوں منجملہ اسلامی جمہوریہ ایران، فلسطین، عراق، اردن، کویت، لبنان، اور دنیا کی اہم ترین شخصیات اور بین الاقوامی تنظیموں نیز اداروں نے ٹرمپ کے اس اقدام کی شدید مذمت کی اور اسے عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے منشور کے منافی قرار دیا،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے چودہ ارکان نے ستائیس مارچ کو اپنے ہنگامی اجلاس میں جولان کے بارے میں امریکی صدر کے اقدام کی کھل کر مخالفت کی تھی،مقبوضہ جولان کی پہاڑیاں شام کے صوبے قنیطرہ کا حصہ ہیں جن پر غاصب صیہونی حکومت نے سن  انیس سو سڑسٹھ کی چھے روزہ جنگ میں قبضہ اور سن انیس اکیاسی میں شام کے اس مقبوضہ علاقے کو اسرائیل میں ضم کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم عالمی برداری نے اسرائیل کے اس اقدام کو کبھی تسلیم نہیں کیا ۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम