ولایت پورٹل: قارئین کرام! آ ج ہم جس کتاب کے تعارف کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے ہیں اس کا نام ہے «تجلیات عصمت»،ظاہر ہے یوں تو ہمارے تمام معصومین علیہم السلام مقام عصمت پر فائز ہیں لیکن ان سب میں جناب سیدہ سلام اللہ علیہا کو مرکزیت حاصل ہے ۔
اگرچہ بی بی دو عالم مصداق کوثر یعنی حضرت زہرائے اطہر سلام اللہ علیہا کے خطبات و کلمات، ارشادات و فرمودات اور حکیمانہ اقوال متفرق کتابوں میں شائع ہوتے رہتے ہیں لیکن ابھی تک آپ کے تمام فرمودات کو منسجم انداز میں کسی ایک مجموعہ کے اندر نہیں پیش کیا گیا تھا،چنانچہ مؤلف محترم حجۃ الاسلام حاج آقای محمد دشتی(رح) نے اس ضرورت کو پورا کردیا اور حضرت کے بیشتر فرمودات و ارشادات کو جمع کرکے ایک کتابی شکل ترتیب دے دی جس کو«تجلیات عصمت» کے نام سے موسوم کیا۔
نیز اس کتاب کی سب سے اہم خصوصیت یہ ہے کہ زندگی کے ہر مرحلہ سے متعلق شہزادی کے اقوال کو بالترتیب نقل کیا گیا ہے۔
ظاہر ہے کہ معصومہ عالم کا کلام عربی میں ہے جس کو غیر عرب نہیں سمجھ سکتے۔ خدا بھلا کرے فاضل محترم حجۃ الاسلام مولانا نثار احمد زین پوری دام عزہ کا کہ انہوں نے کلامِ معصومہ کونین(س) کا ترجمہ کرکے اردو داں حضرات کو فیض رسانی کے شرف سے محروم نہیں رکھا۔
مترجم نے کتاب ہٰذا کا ترجمہ نہایت آسان زبان میں کیا ہے تاکہ ایک عام اردو لکھنے پڑھنے والا انسان کلام معصوم کے مراد و مقصد سے قریب ہوسکے۔
حضرت فاطمہ زہرا(س) کے خطبات اور دیگر کلام کا مطالعہ اس لئے بھی ضروری ہے کہ اس سے کچھ تاریخی مبہمات اور اشتباہات کا ازالہ ہوتا ہے، اسلام کے احکام و فرائض کافلسفہ سمجھ میں آتا ہے۔ ذات باری تعالیٰ اور بندوں کے درمیان کے رابطہ کی حقیقت آشکار ہوتی ہے، خدا کی عظمت و عدالت اور بندوں کے ارادہ و اختیار کی حدیں معلوم ہوتی ہیں۔اس کتاب کو ہندوستان میں ولایت فاؤنڈیشن دہلی نے شائع کیا ہے۔
تجلیات عصمت
حضرت فاطمہ زہرا(س) کے خطبات اور دیگر کلام کا مطالعہ اس لئے بھی ضروری ہے کہ اس سے کچھ تاریخی مبہمات اور اشتباہات کا ازالہ ہوتا ہے، اسلام کے احکام و فرائض کافلسفہ سمجھ میں آتا ہے۔ ذات باری تعالیٰ اور بندوں کے درمیان کے رابطہ کی حقیقت آشکار ہوتی ہے، خدا کی عظمت و عدالت اور بندوں کے ارادہ و اختیار کی حدیں معلوم ہوتی ہیں۔

wilayat.com/p/482
متعلقہ مواد
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین