Code : 465 13 Hit

ایران اور ترقی امریکی پابندیوں کواقتصادی روابط کے سنہرے موقع میں بدل سکتے ہیں:ایرانی صدر

ایران کے صدر کا کہنا ہے کہ ایران و ترکی صحیح سمت کے تعین سے واشنگٹن کی ظالمانہ پابندیوں کو اقتصادی روابط کے فروغ کے سنہری موقع میں بدل سکتے ہیں۔

ولایت پورٹل:اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ ایران و ترکی صحیح سمت کے تعین سے واشنگٹن کی ظالمانہ پابندیوں کو اقتصادی روابط کے فروغ کے سنہری موقع میں بدل سکتے ہیں،اس موقع پر ترکی کے صدررجب طیب اردوغان نے ایران اور ترکی کے روابط کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ترکی ایران کے ساتھ اپنے اقتصادی روابط کو سیاسی روابط کی سطح تک بڑھانا چاہتا ہے،ترکی کے صدر نے ایران پر امریکی پابندیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی پابندیاں ایران و ترکی کے اقتصادی روابط کی راہ میں رکاوٹ کا باعث نہیں بننا چاہئیے اس لئے کہ امریکی پابندیوں کامقصد ایرانی عوام کو نقصان پہنچانے کیلئے ہے،رجب طیب اردوغان نے ایران مخالف امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکی پابندیوں سے عالمی سلامتی خطرے میں پڑگئی ہے جبکہ ہم سب کو علم ہے کہ آج دنیا کو جنگ نہیں بلکہ امن و سلامتی کی اشد ضرورت ہے۔
تسنیم

1
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम