Code : 1211 31 Hit

امریکی پابندیاں قومی خود ارادیت پر اثر انداز نہیں ہوسکتیں:آیت اللہ خامنہ ای

رہبر انقلاب نے امریکہ کی اقتصادی دہشتگردی کا جواب دیتے ہوئے فرمایا: آج اس قوم کا دشمن سیاسی اور تہذیبی طور پر اپنی شکست تسلیم کرچکا ہے لہذا آج اس کی ساری توجہ ملک کو اقتصادی طور پر کمزور کرنے پر مرکوز ہوکر رہ گئی ہے لیکن اسے یہ جان لینا چاہیئے کہ ایران کی غیور قوم نہ کبھی امریکی خواہشات کے سامنے تسلیم ہوئی ہے اور نہ کبھی تسلیم ہوگی۔

ولایت پورٹل: رہبر انقلاب حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای(مدظلہ) کی رسمی ویب سائیٹ کی رپورٹ کے مطابق آج صبح ( بروز بدھ) ہزاروں مزدوروں، ملکی پیداوار کے شعبہ میں سرگرم کارکنوں، اور بعض ممتاز لیبر کارکنوں کے شاندار اجتماع سے خطاب میں  سیاسی اور اقتصادی شعبوں میں عظیم پیشرفت اور رزمیہ جد وجہد  کی طرف اشارہ کرتے ہوئے داخلی اشیاء کی پیداوار میں اضافے اور استعمال پر زور دیا اور ساتھ ہی امریکہ کی اقتصادی دہشتگردی کا جواب دیتے ہوئے فرمایا: آج اس قوم کا دشمن سیاسی اور تہذیبی طور پر اپنی شکست تسلیم کرچکا ہے لہذا آج اس کی ساری توجہ ملک کو اقتصادی طور پر کمزور کرنے پر مرکوز ہوکر رہ گئی ہے لیکن اسے یہ جان لینا چاہیئے کہ ایران کی غیور قوم نہ کبھی امریکی خواہشات کے سامنے تسلیم ہوئی ہے اور نہ کبھی تسلیم ہوگی۔
ہر سال کی طرح امسال بھی پورے ایران سے ہزاروں مزور طبقہ سے تعلق رکھنے والے لوگ رہبر انقلاب حضرت آیت اللہ العظمٰی خامنہ ای(مدظلہ) سے ملاقات کے لئے تہران آئے۔
رہبر انقلاب نے کسی بھی معاشرہ میں مزور کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: کام کرنا ایک بااہمیت چیز ہے اور یہ موضوع معاشرے کے ہر فرد اور طبقہ تک پہونچنا چاہیئے کہ بیکاری دین کی نگاہ میں ایک منفور چیز ہے۔
اگر کسی معاشرے میں داخلی توانائیوں پر بھروسہ کرتے ہوئے صنعت و تجارتی کاموں پر توجہ مرکوز کی جائے تو کوئی بھی ملک دشمن کی پابندیوں کو فرصت میں تبدیل کرسکتا ہے۔
چنانچہ ایرانی قوم نے گذشتہ 40 برسوں میں مسلسل پابندیوں کے باوجود ترقی کی ہے اور اگر ہم جہادی جذبہ سے کام کرتے رہے تو ہم دنیا میں جتنا چاہے تیل فروخت کرلیں ہمیں امریکہ اور اس کے آلہ کار نہیں روک سکتے۔
رہبر انقلاب نے امریکی وزیر خارجہ کے حالیہ بیان پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی نظام کے خلاف اس وقت امریکہ کی دشمنی جگ ظاہر ہوچکی ہے اور اب وہ خود کہتے ہیں کہ ہمیں ایران کی حکومت سے دشمنی ہے لہذا ہم ایران کی اقتصادی فعالیتوں پر پابندی لگا دیں گے۔
رہبر انقلاب نے ملک کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی عہدیداروں کو بھی مزدور طبقہ کے مسائل پر توجہ دینے دینی چاہیئے چونکہ جس ملک میں عام مزدور اور کریگر خوشحال نہ ہوں وہ ملک ترقی نہیں کرسکتا۔
 


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम