Code : 996 11 Hit

امریکی عدالت سے سیاہ فام کے قاتل پولیس آفیسر کو بری کیے جانے کے خلاف سیاہ فاموں کا احتجاج

امریکہ میں پولیس افسر کے ہاتھوں قتل ہونے والے سیاہ فام نوجوان کے اہل خانہ ریاست پینسلوانیا کی اس عدالت کے سامنے جمع ہوئے جہاں سے قاتل پولیس افسر کو بری کرنے کا حکم جاری کیاگیا تھا۔

ولایت پورٹل:سیاہ فام امریکی شہری کے قاتل پولیس اہلکار کو عدالت سے بری کئے جانے کے خلاف مقتول کے اہل خانہ نے مظاہرے کئے ہیں،پولیس افسر کے ہاتھوں قتل ہونے والے سیاہ فام نوجوان کے اہل خانہ ریاست پینسلوانیا کی اس عدالت کے سامنے جمع ہوئے جہاں سے قاتل پولیس افسر کو بری کرنے کا حکم جاری کیاگیا تھا،مقتول کے اہل خانہ نے عدالتی فیصلے کے خلاف نعرے لگائے اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا،قابل ذکر ہے کہ امریکی پولیس کے سابق افسر مائیکل روس فیلڈ نے جون دو ہزار اٹھارہ کو ایک غیر مسلح سیاہ فام امریکی نوجوان آنتھووان روز کو گولیاں مار دی تھیں جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہو گئی تھی،آنتھووان روز کا قتل امریکی پولیس کے ہاتھوں کسی بھی سیاہ فام کا پہلا قتل نہیں ہے،امریکہ میں پولیس کے ہاتھوں مختلف بہانوں سے سیاہ فام شہریوں کا قتل معمول بن گیا ہے۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम