Code : 957 21 Hit

امریکہ میں پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران فائرنگ کے68 واقعات؛ 28 افراد ہلاک،56 زخمی

امریکہ میں فائرنگ کے تازہ واقعات میں کم سے کم 84 افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

ولایت پورٹل:فائرنگ کے اعداد و شمار جمع کرنے والے امریکی مرکز کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے68 واقعات ریکارڈ پر آئے جن میں مجموعی طور پر 28 افراد ہلاک اور56 دیگر زخمی ہوگئے،فائرنگ کے سب سے زیادہ واقعات میساچوسٹس ، ٹیکساس، اوکلاہوما، ایلی نوائے، میشیگن، فلوریڈا، نیوجرسی، شمالی کیرولائنا، اوھایو اور ورجینیا میں پیش آئے،امریکہ میں سالانہ ہزاروں افراد گن کلچر کے نتیجے میں ہلاک ہوجاتے ہیں،امریکہ میں طاقتور اسلحہ لابی کانگریس کے ذریعے گن کنٹرول قوانین پاس نہیں ہونے دیتی۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम