Code : 683 24 Hit

“اسرائیل سے دوستی خیانت” کے عنوان سے سوشل میڈیا پرمہم شروع

ٹوئٹر پر “اسرائیل سے دوستی خیانت” کے عنوان سے جاری مہم عالمی گیر شکل اختیار کرتی جا رہی ہے۔

ولایت پورٹل:فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں شہریوں نے سوشل میڈیا پر ایک نئی مُہم شروع کی ہے جس میں اسرائیل کو’مجرم’ قرار دینے کی سفارش کی گئی ہے،سوشل میڈیا بالخصوص مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ’ٹویٹر’ پر “اسرائیل سے دوستی خیانت” کے عنوان سے جاری مہم عالمی گیر شکل اختیار کرتی جا رہی ہے، مہم کے علم برداروں کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ کسی قسم کے تعلقات خیانت ہیں اور جرم کے زمرے میں آتے ہیں،مہم میں غزہ کی پٹی کی مشرقی سرحد پر جاری عظیم الشان مظاہروں کی مکمل حمایت کی گئی ہے،ادھر غزہ میں عوامی محاذ ک مرکزی کمیٹی کے رکن ھانی الثوابتہ کا کہنا ہے کہ وارسا کانفرنس میں عرب ممالک کی شرکت فلسطینیوں کے حقوق کی نفی کے مترادف اور اسرائیل کے ساتھ نام نہاد دوستی کی سازشیں آگے بڑھانے کی کوشش ہے، ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل دہشت گردی کی جڑھ ہے اور اس کے ساتھ دوستانہ مراسم کا قیام فلسطینیوں کی امنگوں کو اور ان کے دیرینہ مطالبات کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔
خیبر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम