Code : 2255 94 Hit

یہ آج کے ہٹلر ہیں؛مصری پارلیمنٹ اسپیکر کی زبانی مصری صدر کی تعریف

مصر کی پارلیمنٹ کے اسپیکرنے اس ملک کے صدر عبدالفتاح السیسی کی تعریف کرتے ہوئے انھیں ہٹلر جیسا کہہ دیا۔

ولایت پورٹل:حال ہی میں امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ہم منصب مصری صدر عبدالفتاح السیسی کو اپنا پسندیدہ ڈکٹیٹر کہہ کر خطاب کیا اور اب مصر کے پارلیمنٹ اسپیکر نے بھی ان کو ہٹلر سے تشبیہ دی ہے ہے،مصر کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی عبدالعال نے کل پارلیمنٹ کی نشست  کے دوران مصری  گورنمنٹ کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس نے ملک کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کیا ہے تاہم نہ چاہتے ہوئے بھی  انھوں نے  صدر عبد الفتاح السیسی کو ہٹلر کہہ دیا،علی عبدالعال  نے کہا کہ ہٹلر نے کچھ غلطیاں کی جن میں سے ایک یہ تھی کہ وہ اپنی سلطنت کے دائرہ  کو پورے مشرق اور مغرب تک پھیلانا چاہتا تھا  لیکن اس کے ساتھ ساتھ اس نے جرمنی کے لیے  مضبوط بنیادی ڈھانچہ بھی تعمیر کیا جس کی وجہ سے یہ ملک آج تک دنیا کے پیش رفتہ ملکوں میں شمار کیا جاتا ہے ہے ،مصری پارلیمنٹ کے اسپیکر نے مزید کہا کہ مصر کا موجودہ دور گزرجانے والا ہے اور آنے والے دنوں میں یہاں بڑے بڑے اقدام کئے جائیں گے جیسا کہ ہٹلر کے زمانے میں جرمنی میں کیا گیا تھا،علی عبدالعال   نےمزید کہا کہ لوگ السیسی کی رہبری میں مصری عوام  متحد ہیں اور پارلیمنٹ  مختلف گورنروں اور اعلیٰ سرکاری عہدیداروں کو ہرگز  اجازت نہیں دے گی کہ وہ ہمارے صدر کے لئے مشکل کھڑی کریں انہیں چاہیے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو نبھائیں،علی عبدالعال کے اس بیان کو لے کر سوشل میڈیا پر کافی ہنگامہ آرائی ہے اور یہ احتمال دیا جا رہا ہے کہ وہ اپنے اسی اظہار خیال کی وجہ سے برطرف کئے جاسکتے ہیں ہیں اس لیےکہ ان کا  یہ اظہارخیال حکومت کے خلاف شمار کیا جا رہا ہے ۔

0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम