Code : 772 14 Hit

یورپی یونین کو سمجھنا ممکن نہیں،یہ مخلص نہیں ہے:ترک صدر

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے قاہرہ میں گزشتہ ہفتے 9 افراد کی پھانسی کے واقعہ کے باوجود یورپی یونین کی جانب سے مصر میں سمٹ کے انعقاد پر شدید تنقید کردی۔

ولایت پورٹل:ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے قاہرہ میں گزشتہ ہفتے 9 افراد کی پھانسی کے واقعہ کے باوجود یورپی یونین کی جانب سے مصر میں سمٹ کے انعقاد پر شدید تنقید کردی،ترکی کے صدر طیب اردوغان نے اپنے خطاب میں کہا کہ کیا ہم یورپی ممالک کے ساتھ جمہوریت کی بات کرسکتے ہیں جنہوں نے عبدالفتاح السیسی کی دعوت قبول کی جس نے اقتدارمیں  آنے کے بعد اب تک 42 افراد کو پھانسی دی اور گزشتہ ہفتے 9 نوجوانوں کو تختہ دار پر چڑھا دیا جبکہ یورپ میں سزائے موت پر پابندی ہے، انہوں نے کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کیا اس کے باوجود ہم حقوق اور آزادی کی بات کر سکتے ہیں، انہیں سمجھنا ناممکن ہے، یورپی یونین مخلص نہیں،یاد رہے کہ مصر کے صدر السیسی نے سمٹ کی صدارت کی جو شہر شرم الشیخ میں منعقد ہوئی اور اس میں یورپی اور عرب ممالک کے مجموعی طور پر 40 قائدین نے شرکت کی،واضح رہے کہ مصر نے 2015 میں پراسیکیوٹر جنرل ہاشم برکت کے قتل میں ملوث 9 افراد کو 20 فروری کو پھانسی دے دی تھی، قائرہ نے انسانی حقوق کے عالمی ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی متعدد اپیلیں بھی مسترد کردی تھی۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम