Code : 716 33 Hit

یورپی ممالک ہی نہیں بلکہ امریکہ بھی ہمارے میزائلوں کی ذد میں ہے:روس

امریکہ اور روس کے درمیان ایک بار پھر لفظی جنگ چھڑ گئی ہے۔

ولایت پورٹل:روس کے صدرولادیمیر پوتین نے روسی پارلیمنٹ سے اپنے سالانہ خطاب میں کہا کہ اگر امریکا نے اپنے اتحادی یورپی ممالک میں درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے کوئی جوہری میزائل نصب کیے تو ان یورپی ممالک کے علاوہ خود امریکا بھی جواباً روسی میزائلوں کے نشانے پر ہو گا،روس کے صدرکا کہنا تھا کہ روس کسی کے ساتھ تصادم نہیں چاہتا اور اسی لیے اپنے جوہری میزائلوں کی نئے سرے سے تنصیب میں بھی پہل نہیں کرے گا تاہم ان کا کہنا تھا کہ اگر روس کو مجبور کیا گیا تو وہ کوئی بھی اقدام کرسکتاہے۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम