Code : 734 17 Hit

یمن کے صوبہ صنعا میں آل سعود کی وحشیانہ بمباری؛عورتوں اور بچوں سمیت متعدد عام شہری شہید

سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعا پر شدید بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں یمن کے متعدد شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں جن میں بچوں اور عورتوں کی بڑی تعداد شامل ہے ۔

ولایت پورٹل:المسیرہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے نہتے اور مظلوم عربوں کے خلاف سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کا سلسلہ جاری ہے ،سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعا پر شدید بمباری کی ہے،اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے آج صنعا کے مختلف علاقوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں یمن کے متعدد شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں جن میں بچوں اور عورتوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम