Code : 1115 7 Hit

یمن کے صوبہ صنعاء کے نواحی علاقہ پر آل سعودکی وحشیانہ بمباری؛3 طالبات جاں بحق،20 عام شہری زخمی

سعودی،امریکی جنگی طیاروں کے اس تازہ ہوائی حملے میں کم از کم 3 طالبات جاں بحق اور 20 عام شہری زخمی ہوئے ہیں۔

ولایت پورٹل:انصاراللہ یمن کی رپورٹ کے مطابق صنعاء کے نواحی علاقے "سعوان" پر تازہ سعودی-امریکی ہوائی حملوں میں وسیع پیمانے پر انفراسٹرکچر کی تباہی کے ساتھ ساتھ 3 طالبات جاں بحق اور 20 عام شہری بھی زخمی ہو ئے ہیں، تفصیلات کے مطابق سعودی،امریکی جنگی طیاروں نے یمن کے شہری علاقوں "سعوان" اور "کتاف" کی عام شہری آبادی کو نشانہ بنایا،انصار اللہ کے سینیئر راہنما "حسن البختیتی" نے اپنے بیان میں کہا کہ ان حملوں میں طالبات کے "الرایہ" نامی ایک اسکول کو بھی نشانہ بنایا گیا جس سے متعدد طالبات جاں بحق اور زخمی ہو گئیں، "المیادین" نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق سعودی،امریکی جنگی طیاروں کے اس تازہ ہوائی حملے میں کم از کم 3 طالبات جانبحق اور 20 عام شہری زخمی ہوئے ہیں، یمنی وزارت صحت کے مطابق سعودی،امریکی اتحاد کی یمن پر مسلط کردہ جنگ میں چار سالوں کے دوران کم از کم 37,822 بےگناہ یمنی شہری مارے جا چکے ہیں۔
اسلام ٹائمز


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम