Code : 636 17 Hit

یمن کے صوبہ صعدہ میں رہائشی مکانوں پر آل سعود کی وحشیانہ بمباری

سعودی عرب کی فوج نے یمن کے شمالی صوبے صعدہ کے رہائشی علاقوں پر میزائلوں اور توپخانوں سے حملہ کیا ہے۔

ولایت پورٹل:المسیرہ ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ سعودی فوج نے یمن کے شمالی صوبے صعدہ کے سرحدی رہائشی علاقے منبہ پر دسیوں میزائل اور توپ کے گولے برسائے ہیں جس کے نتیجے میں رہائشی مکانات کو زبردست نقصان پہنچا ہے،سعودی عرب کی فوج نے اس سے پہلے صوبہ صعدہ کے ہی حیدان شہر کے طلال علاقے پر ایک سو پچاس سے زائد میزائل برسائے،پیر کو بھی یمن کے شمالی علاقوں باقم، رازح اور منبہ پر سعودی عرب کے فوجیوں نے میزائلوں اور توپخانوں سے حملے کئے تھے،اس درمیان یمنی فوج اور عوامی رضا کارفورس نے صوبہ الجوف کے علاقوں خب اور الشعف میں جارح فوجیوں کے ایک حملے کو پسپا کردیا ہے جس میں دشمن فوجیوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम