Code : 705 19 Hit

یمن کے خلاف سعودی جارحیت کی حمایت جاری رکھیں گے: امریکی سینٹرل کمان کے ڈپٹی ڈائریکٹر

امریکی سینٹرل کمان کے ڈپٹی ڈائریکٹر میجر جنرل ڈیوڈ سی ہل نے کہا ہے کہ امریکہ یمن میں عرب اتحاد کی کارروائیوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

ولایت پورٹل:ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق امریکی سینٹرل کمان کے ڈپٹی ڈائریکٹر میجر جنرل ڈیوڈ سی ہل نے کہا ہے کہ امریکہ یمن میں عرب اتحاد کی کارروائیوں کی حمایت جاری رکھے گا،ڈیوڈ سی ہل نے میڈیا  سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ یمن میں امن و امان کی بحالی اور انصاراللہ اور القاعدہ کے خلاف جاری جنگ میں سعودی عرب کی ہر ممکن معاونت کرے گا، یمن میں آئینی حکومت کے خلاف مسلح کارروائیاں کرنے والوں کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچانے کیلئے خصوصی تعاون جاری رہے گا، انہوں نے دعوی کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کا اصل ہدف القاعدہ اور داعش ہیں اور ان کے خلاف اپنے اتحادی ممالک کو تمام وسائل اور  ہر ممکن امداد فراہم کی جائے گی،خیال رہے کہ سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد کی یمن کے نہتے عوام کے خلاف جنگ جاری ہے جس کے لیے امریکہ سعودی اتحاد کی مسلسل امداد کررہا ہے۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम