Code : 1025 4 Hit

یمن کے خلاف آل سعود کی جارحیت کے 4سال مکمل ہونے پر لاکھوں یمنی شہریوں کے سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے خلاف مظاہرے

یمنیوں کا کہنا ہے کہ جس طرح شامی حکومت نے امریکی اسرائیلی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو شکست دی ہے اسی طرح یمنی قوم بھی آل سعود کو سبق سکھائے گی۔

ولایت پورٹل:یمن کے مختلف شہروں میں لاکھوں شہریوں نےاپنے ملک پر سعودی جارحیت کے 4سال مکمل ہونے پر  سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے خلاف مظاہرے کئے،یمنیوں کا کہنا ہے کہ آل سعود کے حملوں کا منہ توڑ جواب کا سلسلہ بدستور جاری رہے گا، اور سعودی امریکی اسرائیلی حمایت یافتہ اہلکاروں کو ذلت آمیز شکست سے دوچار کیا جائے گا،اسلامی مزاحمتی تحریک کے اعلیٰ اہلکار محمدعلی الحوثی نے یمنی مظاہرین کے عظیم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا سعودی حکام یمنی مظلوم عوام پر جنتا ظلم کریں گے یمنی عوام کے سعودیوں کے خلاف ہوتے جائیں گے،انہوں نے کہا کہ یمنی عوام کے حوصلے بلند ہیں ہم ہرقمیت پر ملک کا دفاع کریں گے، انہوں نے کہا کہ جس طرح شامی حکومت نے امریکی اسرائیلی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو شکست دی ہے اسی طرح یمنی قوم بھی آل سعود کو سبق سکھائے گی،انہوں نے کہا یمنی غیرت مند قوم نے 4 سال سعودی جارحیت کا مقابلہ کیا ہے مزید ہم پوری طاقت کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔
تسنیم

0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम