Code : 1119 25 Hit

یمن میں بچوں کے اسکول پر آل سعود کی وحشیانہ بمباری

یمن میں بچوں کے اسکول اور رہائشی علاقوں پر کی جانے والی سعودی بمباری میں اب تک 100 سے زائد نہتے یمنی خاک وخوں میں غلطاں ہوگئے ہیں۔

ولایت پورٹل:یمنی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ سعودی اتحادی افواج کی وحشیانہ بمباری میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے، بہت سے زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے،وزارت صحت کے مطابق امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ سعودی اتحادی افواج کی بمباری میں اب تک 100 سے زائد شہری شہید یا زخمی ہوچکے ہیں،وزارت صحت کے دفترسے جاری بیان کے مطابق اسکول کے متعدد بچوں سمیت 13 یمنی شہید اور 90 شدید زخمی ہوئے ہیں،یمنی وزارت صحت کے ترجمان یوسف الحاضری نے کہا کہ سعودی اتحادی افواج نے سعودان نامی علاقے پر اس وقت بمباری کی جب لوگ بازار میں خریداری میں مصروف تھے جبکہ بچے بازار کے قریب والے اسکول میں تھے۔
تسنیم


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम