Code : 808 19 Hit

یمن تنازع کا سیاسی حل تلاش کرنا وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے:او آئی سی کے اجلاس کا اختتامی بیانیہ

متحدہ عرب امارات میں او آئی سی کادو روزہ اجلاس ختم اوراعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

ولایت پورٹل:الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں او آئی سی کادو روزہ اجلاس ختم اوراعلامیہ جاری کردیا گیا ہے، متحدہ عرب امارات کی جانب سے او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا 46 واں اجلاس طلب کیا گیا تھا جو کہ ختم ہوگیا بعد ازاں دو روزہ اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، اعلامیہ متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ نے پڑھ کر سنایا، پاکستان نے اعلامیے پر اعتماد میں نہ لیے جانے پر احتجاج ریکارڈ کرایا ہے، اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ممبرممالک میں تنازعات کو بات چیت اور افہام و تفہیم سےحل کیا جائے، تنازعات کا تصفیہ عالمی قوانین کےمطابق سفارتی کوشش سے حل کیا جائے اور ممبر ممالک ایک دوسرے کی آزادی اور سکیورٹی کا احترام کریں جب کہ  یمن تنازع کا سیاسی حل تلاش کرنا بھی وقت کی سب اہم ضرورت ہے۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین